مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج سابقہ حکومتوں
پر بالواسطہ حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 برسوں سے غیر منظم
سیکٹر میں کام کرنے والے مزدوروں کے سماجی تحفظ کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔مرکزی وزیر مسٹر دتاتریہ آج مدھیہ پردیش
کے دارالحکومت بھوپال میں کئی
ریاستوں کے وزراء محنت اور لیبر سکریٹریوں کی یک روزہ کانفرنس کی افتتاحی
تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس میں ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، پنجاب، اتر پردیش، دہلی،
چنڈي گڑھ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔